اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عثمان بزدار کی جانب سے8لاکھ21ہزار ایس ایم ایس لیکن کیوں اور کسے؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی جانب سے گندم خریداری مہم کی کامیابی پر کاشتکاروں کو شکریہ کے ایس ایم ایس کئے گئے ۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی جا نب سے 8لاکھ21ہزار کاشتکاروں کوشکریہ کے ایس ایم ایس کیے گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم خریداری کے

ہدف کے حصول پر صوبائی وزیر خوراک،سیکرٹری خوراک اورفیلڈ سٹاف کی کارکردگی کی بھی تعریف کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ میں پنجاب حکومت کی گندم خریداری مہم کی پذیرائی پر کاشتکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گندم خریداری مہم 2019 کے دوران کسانوں کو پہلی باران کی محنت کاپورا معاوضہ ملا ہے۔ 32.5لاکھ ٹن گندم کے عوض106ارب ر وپے کی فوری ادائیگی کردی گئی ہے۔سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر تمام کاشتکاروں کو بلا تخصیص باردانہ کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرکے انہیں ان کا حق دیا گیا۔چھوٹے کاشتکار کے حقوق کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا گیا۔ کاشتکاروں کو گندم کی فصل کامقررکردہ معاوضہ ملا۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئیں۔میں نے گندم خریداری مہم کی خود نگرانی کی۔تحریک انصا ف کی حکومت کسان دوست حکومت ہے اور کسانوں سے کئے گئے وعدے پورے کیے ہیں۔ آئندہ بھی کاشتکاروں کی فلاح اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…