جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

حکومت گرانے کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینگے، اختر مینگل کا دبنگ اعلان

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(اے این این ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینگے، بلوچستان میں اگربیرونی قوتیں ہیں تو انہیں سامنے لا یا جائے، غداری کے القابات کے سامنے بے ضمیر ہانک باضمیر ڈٹ جاتے ہیں ۔اپنے ایک ٹویٹ اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ قاضی فائز عیسی کیخلاف مخصوص مقاصد کے تحت

ریفرنس دائر کیا گیا ۔چیئرمین نیب کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنانا چاہیے ۔اپوزیشن جماعتیں یقین دہانی کرائیں کہ ان کی احتجاجی تحریک کا بینر6 نکات پر ہوگا تو انکا ساتھ دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ غداری کے القابات وہ لاٹھی ہے جس سے ضمیروں کو ہانکنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس میں بے ضمیر ہانک جاتے ہیں اور باضمیر ڈٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کو ٹیک اوور کرنا نہیں چاہتے جمہوری تبدیلی لانا چاہتے ہیںاس سلسلے میں عید کے بعد ہم حکومت گرانے میں متحدہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کاساتھ دینگے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ جس کا افتتاح نواز شریف نے کیا تھا موجودہ حکومت نے کوئٹہ سے اس پر پردہ اٹھا یا ہے صرف تختیاں لگی ہیں، کام ہوتا نظر نہیں آرہا ہے،اس منصوبے پر کام رکا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے تنازع میں ہم درمیان میں ہیں اور بلوچستان ایک بار پھر دوسروں کی جنگ کا مرکز ہوگا ۔ ہم امریکا ، سعودی عرب سے دور رہ سکتے ہیں نہ ہی ایران سے ہٹ سکتے ہیں۔ لگ رہا ہے کہ ہمارے معاشی حالات ہمیں کسی ایک کا حصہ بننے پر مجبور کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…