پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اختیارات سے تجاوز ،زرتاج گل کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،وزیر مملکت کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)اختیارات سے تجاوز کرنے پروزیرماحولیات زرتاج گل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ زرتاج گل نے اپنی بہن کو ڈائریکٹر بنوانے کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھا ان کے خلاف آرٹیکل 62کے تحت کارروائی کی جائے۔ قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے جمع کروائی ہے۔قرارداد میں لکھا ہے کہ وفاقی وزیرماحولیات زرتاج گل نے

اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے اور انہوں نے اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کر کے اپنی بہن شبنم گل کی بطورِ ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کروائی ہے اور انہوں نے اپنی بہن کو ڈائریکٹر بنوانے کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھااس لیے ان کے خلاف آرٹیکل 62کے تحت کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل جو کہ لاہور کالج فار ومن یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تھیں انہیں نیکٹا میں انیسویں گریڈ کی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینایت کیا گیا تھا جس کے حوالے سے ایک خط سامنے آیا تھا ہ خط زرتاج گل کے پرنسپل سٹاف آفیسر سمیع الحق نے لکھا تھا، خط میں لکھا ہے کہ ’’مجھے آپ کو شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کے حوالے سے آپ کی وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید کارروائی کے لییمس شبانہ کی سی وی اس خط کے ہمراہ ارسال کی جارہی ہے۔خط سامنے آنے کے بعدوزیراعظم عمران خان نے اس خط کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو وزارتِ داخلہ کے نام لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دے دیا اور شبنم گل کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کا حکم دیا البتہ اب عہدے کا غلط استعمال کرنے پر وزیرماحولیات زرتاج گل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ زرتاج گل نے اپنی بہن کو ڈائریکٹر بنوانے کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھا ان کے خلاف آرٹیکل 62کے تحت کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…