منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی ، 7ہزار 309خوش نصیبوں کا اعلان مسلسل تین سال تک ناکام رہنے والوں کو بھی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام سرکاری حج سکیم کے تحت سعودی عرب سے ملنے والے اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے 7ہزار 309خوش نصیبوں کا اعلان کردیا گیا ہے ،مسلسل تین سال تک ناکام رہنے والے 2ہزار 23درخواست گزاروں کو بھی کامیاب قرار دیدیا گیا ہے ،قرعہ اندازی کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے کردی گئی ہے ،دوسری قرعہ اندازی میں کامیاب

درخواست گزاروں کو 14جون سے قبل اپنے پاسپورٹ اور رقومات متعلقہ بنکوں میں جمع کرانی ہونگی ،عید الفطر سے قبل سرکاری حج سکیم کے خوش نصیبوں کو رہائش ،ٹرانسپورٹ اور کھانے کی مد میں ہونے والی بچت کی رقومات واپس کر دی جائیں گی ۔وزارت مذہبی امور میں سرکاری حج سکیم کے تحت سعودی عرب سے ملنے والے اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی کے موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یہ قرعہ اندازی وزیراعظم کی خواہش پر ہو رہی ہے وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے ملاقات کے بعد پاکستان کیلئے اضافی کوٹہ طے ہوا تھا جس کے بعد سعودی حکومت نے پاکستان کو اضافی15ہزار 790حجاج کو کوٹہ دینے کے ساتھ ساتھ روڈ ٹو مکہ کا پراجیکٹ بھی منظور کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے تھے کہ عید پر عوام کو تحفہ دیںانہوںنے کہاکہ رواں سال پاکستان کو 15 ہزار 790 افراد کا اضافی کوٹہ پاکستان کو ملا ہے جس میں سرکاری حج اسکیم کے تحت 9 ہزار 474 عازمیں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جائیں گے جبکہ 2023 درخواست گزاروں جو گزشتہ 5 سال میں 3 بار مسلسل ناکام ہوئے کامیاب قرار دیدیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کا مجموعی کوٹہ2لاکھ ہوگیا ہے جس میں 1لاکھ 17ہزار افراد سرکاری حج سکیم جبکہ83ہزار پرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ پہلی قرعہ اندازی میں 1لاکھ 11 ہزار 457 درخواست گزار ناکام ہوئے تھے جنہیں اس قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ آج ہونے والی سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی میں 7 ہزار 309 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دیا جائے گا جبکہ ہارڈشپ کا کوٹہ 142 اور 3 بار ناکام کو 2023 کا کوٹہ دیا گیا ہے انہوں نے بتایاکہ

سرکاری حج سکیم کی پہلی قرعہ اندازی کے بعد جن عازمین نے بنکوں سے اپنے پیسے نکال لئے تھے انہیں بھی قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا ہے اور کامیابی کے بعد انہیں پیسے جمع کرانے کا موقع دیا جائے گااور انہیں 14جون سے قبل اپنے پاسپورٹ جمع کرانے ہونگے وفاقی وزیر نے کہاکہ اچھی خبر ہے کہ ہر حاجی کو سعودی عرب جانے سے پہلے پہلے

ٹرانسپورٹ ،کھانے اور رہائش کی مد میں ہونے والی بچت کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس رقم کا سبسڈی سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں اضافی حج کوٹہ کی قرعہ اندازی کی منظوری دی تھی تین سال سے مسلسل رہنے والوں کامیاب قرار دیا جارہا ہے چودہ جون سے قبل کامیاب عازمین کو پاسپورٹ جمع کرانے ہوں گے

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…