جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

حمزہ شہبازعید جیل میں منائینگے یا گھر؟لاہور ہائیکورٹ نے 3کیسز میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر فیصلہ سنا دیا

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی 3 کیسز میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری 11جون تک منظور کرلی گئی ہے ۔نیب آمدن سے زائد اثاثہ جات ، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس میں حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ حمزہ شہباز ضمانت میں توسیع کے لئے ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔حمزہ شہباز کے عمدم اعتماد کے اظہار پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بنچ تبدیل کردیاہے۔اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کر رہا تھا۔عدالت نے نیب کواپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازکی گرفتاری سےآج تک روک رکھا تھا۔حمزہ شہبا نے رمضان شوگر مل،آمدن سے زائد اثاثہ جات اور صاف پانی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کے لییہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔حمزہ شہباز کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویزایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا بہت پرانا معاملہ ہے۔حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا صرف دو ماہ سے یہ معاملہ زیر التوا ہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا دو ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے۔ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں اتنا وقت نہیں دیا جاتا۔حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ عبوری ضمانت کی کئی درخواستیں دو، دو سال سے التوا میں ہیں۔جسٹس مظاہر نے کہا آپ دو سال کی بات کررہے ہیں، یہاں چار، چار سال سے عبوری ضمانت کی درخواستیں التوا میں ہیںنیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کے اثاثوں میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے اور حمزہ شہباز اپنے اثاثوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے ہیں۔

صاف پانی کمپنی کیس سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جا چکا ہے۔حمزہ شہبا زکے وکیل نے کہا کہ نیب نے ریفرنس دائر کرنے کے بعد حمزہ شہباز کو نامزد کیارمضان شوگر ملزکیس میں مقامی ایم پی اے کی درخواست پر نالہ تعمیر کیا گیا۔حمزہ شہباز پر الزامات ایسے ہی ہیں جیسے کھسیانی بلی کھمبا نوچے،نیب نے لاہور ہائی کورٹ جیسے ادارے کے واضح احکامات کو نطرانداز کیا،انور، بشیر اور بوٹے کو تو ضمانتوں میں تاریخ مل رہی ہے۔

لیکن ہمیں نہیں مل رہی۔جسٹس مظاہر نے استفسار کیا کہ کس انور بشر بوٹے کو تاریخ ملی؟حمزہ شہبا زکے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا میں ابھی کیسز میں۔پیش ہو کر آرہا ہوں۔اعظم نذیر تارڑ نے عدالت سے استدعا کی کہ سلمان بٹ ایڈووکیٹ بیرون ملک موجود ہیں، پیش ہونے کیلئے مہلت دی جائے۔ کیسز کی سماعت دس روز کیلئے ملتوی کی جائے۔عدالت نے حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 11جون تک توسیع دیتے ہوئے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…