جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

’’ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو ایک نڈر اور پڑھا لکھا رہبر ملا ‘‘ لگتا ہے او آئی سی اجلاس کا اعلامیہ عمران خان نے لکھا ہو،یہودیوں نےوزیر اعظم پاکستان کی تقریر کو اپنےلئے خطرے کی گھنٹی قرار دیدیا

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے مکہ مکرمہ میں ہونے والے او آئی سی سمٹ میں خطاب کیا جس کو یہودیوں نے اپنے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہودی علما و اسکالرز کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اس کو سنجیدہ لیا ۔ کیا عمران خان مسلم بلاک بنانے کی راہ پر چل پڑے ہیں ؟

یہ شاید ممکن نہ ہو اور اس کے خطرناک نتائج بھی برآمد ہو سکتے ہیں ۔اس ضمن میں پروفیسر ریوون ریولین کے مطابق پہلی مرتبہ او آئی سی اجلاس میں ایک ایسے شخص کی تقریر کوسنجیدگی سے لیا جا رہا ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ۔ امریکی تھنک ٹینک پاکستان کی نئی لیڈر شپ کو مختلف تناظر سے دیکھتے ہیں۔ اگر پاکستان معاشی بحران سے نکل گیا تو ممکن ہے مستقبل میں وہ امریکہ اور اسرائیل کے لیے مشکلات کا باعث بنے ۔معروف اسکالر جاش لائبرمین نے کہا کہ یوں لگتا ہے او آئی سی اجلاس کا اعلامیہ عمران خان نے لکھا ہو ۔جنوبی ایشیا میں ایک ایسا لیڈر ابھرا ہے جو خداداد صلاحیتیں رکھتا ہے ۔ کولمبیا یونیورسٹی میں گذشتہ دنوں ایک مذاکرے میں پاکستان کی نئی لیڈرشپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا جس میں اکثریت کی یہی رائے تھی کہ پاکستان میں ماضی کی حکومتوں کے برعکس نئی لیڈرشپ کے ساتھ امریکہ کو ڈیل کرنے اور اپنی بات منوانے میں پرابلم ہو سکتی ہے ۔ اسحاق یاہو کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فلسطین اور کشمیر اس وقت دنیا کے دو اہم مسئلے ہیں جن کوحل کیے بغیر پائیدار امن کا خواب نہیں دیکھا جا سکتا۔شکاگو سے تعلق رکھنے والے ربی ابراہیم نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں پر ظلم کر رہی ہے ۔

ہم یہودی ہیں لیکن یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ انسانیت کو خون میں نہلایا جائے ۔ پروفیسر اجے کمار شرما کا کہنا تھا کہ بھارت ، امریکہ اور اسرائیل کے لیے عمران خان کی تقریر ضرور پریشانی کا باعث بنے گی کیونکہ یہ تینوں ممالک کبھی نہیں چاہیں گے کہ کوئی جاندار قیادت ان کو للکارے ۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو ایک نڈر اور پڑھا لکھا رہبر ملا ہے جو مغرب کو سمجھتا اور مغرب کی کسی بھی بات کا ان کی زبان میں جواب دینا بخوبی جانتا ہے ۔یاد رہے کہ عمران خان نے او آئی سی کے تاریخی اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل پر زور دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…