منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جی ایم فنانس او جی ڈی سی ایل ارتضیٰ کے اثاثے اربوں سے بڑھ گئے،شریف خاندان سے تعلقات کا الزام،نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) او جی دی سی ایل کے جی ایم فنانس ارتضیٰ کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد تک ہے یہ اثاثوں کی چھان بین نیب حکام نے شروع کر رکھی ہے اور موصوف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے تاکہ وہ باہر ملک بھاگ نہ سکیں۔ نیب کو دی گئی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ارتضیٰ نے کرپشن کے ذریعے اربوں روپے کے اثاچے بنائے ہیں او جی ڈی سی ایل میں اہم عہدہ انہیں شاہد خاقان عباسی کے دورمیں ملا تھا،او جی دی سی ایل کو جوائن کرنے سے قبل ارتضیٰ دبئی میں مقیم تھے جہاں انکے تعلق

شریف خاندان اور شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹوں سے استوار تھے۔ دبئی میں مخصوص خدمات کی بدولت انہیں یہ اہم عہدہ ملا ہے اور اپنے اثاثے اربوں روپے تک لے گئے ہیں۔آن لائن کو ارتضیٰ نے بنایا کہ وہ دبئی میں جائیداد کے لین دین کا کاروبار سے منسلک رہے ہیں اور دولت انہوں نے دبئی سے کمائی ہے میرے اربوں کے اثاثے تو نہیں لیکن خدا کی رحمت ہے۔ ارتضیٰ کے علاوہ او جی دی سی ایل کے دیگر کرپٹ افسران کے خلاف بھی تحقیقاتی جاری ہیں جن میں ایم ڈی اور جنرل منیجر جیسے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…