اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عالمی مارکیٹ کے مقابلہ میں پاکستان کی یوریا کھاد 900 روپے فی بوری سستی،کسانوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)عالمی مارکیٹ کے مقابلہ میں پاکستان کی فرٹیلائزرانڈسٹری کی تیار کردہ یوریا کھاد 900 روپے فی بوری سستی ہے۔ کھاد کی صنعت مختلف ٹیکسز کی مد میں قومی خزانے کو سالانہ 45 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کرتی ہے۔فرٹیلائزر انڈسٹری کے حکام نے کہا ہے کہ اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں یوریا کھاد کی قیمت 301 تا 310 ڈالر فی ٹن ہے اور درآمدی یوریا کھاد کی ایک بوری کی قیمت 2700 تا 2800 روپے بنتی ہے تاہم کھاد تیار کرنے والی قومی صنعت کی تیار کردہ کھاد

بشمول ٹیکسز 1830 روپے فی بوری کی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے جس سے کاشتکاروں کو 900 روپے فی بوری کی بچت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پانچ ایکڑ سے کم رقبہ کے مالک کاشتکار مجموعی کاشتکاروں کی65 فیصد سے زیادہ ہیں اس لئے ضروری ہے کہ حکومت کھاد کی صنعت کے لئے مراعات میں اضافہ کرے تاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو سستی کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے، جس سے زرعی شعبہ کی کارکردگی میں بہتری اور قومی معیشت کی ترقی میں مدد حاصل ہو گی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…