اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

معیشت کی بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات، حکومت نے کھربوں کے نئے منصوبوں کی منظوری دیدی، بڑے فیصلے

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت سوموار کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کل 6.552 ارب روپے لاگت کے 4 منصوبے منظور، جبکہ 237.178 ارب روپے لاگت کے 4 منصوبے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تعلیم، گورننس اور افرادی قوت سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔تعلیم کے حوالے سنٹرل ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں تعلیم سے متعلق 2 منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ پورے سندھ میں ثانوی تعلیم کی بہتری کے لیے 11533.500 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔ ۔ دوسرا منصوبہ پاکستان میں انسانی ترقی کے اشاریہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے 2995.896 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔افرادی قوت سے متعلق اجلاس میں سندھ کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار میں با اختیار بنانے کے لیے 600 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ گورننس کے حوالے سے اجلاس میں کراچی کے مسائل کے حل کے لیے 33600 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گورننس کا دوسرا منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری سپورٹ پراجیکٹ پیش کیا گیا، جس کی لاگت 2618.21 ملین روپے ہے جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں وزارت آئی ٹی کی جانب سے کراچی کی تین بڑی یونیورسٹیوں میں مصنوعی انٹیلی جنس اور کلاوڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں میں 200 طلبا کو تربیت دینے کے لیے 338.522 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر کیا گیا۔

اجلاس میں توانائی کے 2 منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ حویلی بہادر شاہ ضلع جھنگ میں 1230 میگا واٹ پر مشتمل پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے 97253.06 ملین روپے مختص کیے گئے جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوادیا۔ توانائی کا دوسرا منصوبہ ڈسٹرکٹ قصور بالوکی میں 1230 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے 94037.63 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…