اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عید الفطر پرپنجاب میں بھی تعطیلا ت کا اعلان،سرکاری ملازمین کی موجیں ہوگئیں 

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)عید الفطر پرپنجاب میں بھی تعطیلا ت کا اعلان،سرکاری ملازمین کی موجیں ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق وفاق کی طرح پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر پر چار تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری ادارے عید الفطر کی تعطیلات کے تناظر میں 4تا 7جون (منگل سے جمعہ) تک بند رہیں گے۔ سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کے ساتھ مجموعی طو رپر 6چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

دریں اثناء  عیدالفطر کے موقع پر چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں تفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تمام پارکس اور چڑیا گھروں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔  عید کی چھٹیوں کے دوران غیر قانونی شکار کی روک تھام یقینی بنانے کے لئے فیلڈ پروٹیکشن سٹاف کو بھی عید کی چھٹیوں کے دوران  معمول کے مطابق  اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کی ہدائت کی گئی ہے تاکہ غیر قانونی شکاری عید کی چھٹیوں کے موقع کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ یہ ہدایات ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کے دفتر سے جاری ہونے والے مراسلے میں دی گئیں۔ صوبہ کے 14 وائلڈ لائف پارکس اور 4 چڑیا گھروں کے انچارج صاحبان کو بھی اپنے سٹاف کے ہمراہ جائے تعیناتی پر صبح سے لے کر مغرب تک موجود گی یقینی بنانے، وزیٹرز کو میٹل ڈیٹیکٹراور واک تھرو گیٹ سے گزرے بغیرپارک یا چڑیا گھر داخل نہ ہونے دینے اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ پولیس حکام اور بم ڈسپوزل سکواڈ جبکہ ٹریفک کے بحاؤ کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک وارڈنز کی خدمات حاصل  کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ  چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس کے متعلقہ سٹاف کو گوشت خور جانوروں کے انکلوژرز کے پاس ہمہ وقت موجود رہے اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ابتدائی طبی امداد کے کیمپ  قائم کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔

مراسلے میں سیاحوں کے لئے ٹھنڈے اور صاف پینے کے پانی کا وافر مقدار میں انتظام  کرنے،  سٹاف کو تفریح کے لئے آنے والے سیاحوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور بھرپور تعاون کرنے کی بھی ہدائت کی گئی ہے اورجانوروں کو بے ہوش کرنے والی گن اور اس سے متعلقہ تمام  دیگر حفاظتی آلات کو عید کی چھٹیوں سے قبل قابل استعمال ہونے کے امر کو یقینی بنانے اور ہمہ وقت تیار رکھنے کے احکامات دیئے گئیے ہیں۔  مراسلے میں  وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں کے انچارج صاحبان کو  تنبیہ کی گئی  ہے کہ وہ جاری کردہ احکامات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنا ئیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مراسلے میں انچارج صاحبان کو  عید کی چھٹیوں کے دوران امن و امان اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے علاقہ کے پولیس حکام خصوصا  متعلقہ ایس ڈی پی او  اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے نزدیکی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم ایسے تمام اضلاع جہاں محکمہ کے زیر انتظام چڑیا گھر اور وائلڈ لائف بریڈنگ پارکس موجود ہیں وہاں کے ضلعی پولیس افسر اور متعلقہ کیپیٹل پولیس افسران کو وہ خود بھی سکیورٹی کے حوالے سے مراسلے  جاری کر رہے ہیں۔ بڑے شہروں  میں موجود چڑیا گھروں میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثربنانے اور سکیورٹی پر تعینات سٹاف کوہمہ وقت چوکس رکھنے، سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے وقتاًفوقتاًجاری ہونیوالی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ چڑیاگھروں، سفاری زو اور تمام بڑے وائلڈلائف پارکس میں سیاحوں کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات یقینی بنا نے کیلئے  تمام سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہے اور مزید اہلکاران کی ضرورت پیش آنے پر نزدیلی اضلاع سے مزید نفری بھی منگوائی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…