اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پیراگون سٹی کیس! نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق سمیت 5ملزمان کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) قومی احتساب بیور (نیب ) لاہور نے پیراگون سٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق سمیت 5 ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کردیا۔مرکزی ملزمان میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، عمر ضیا، ندیم ضیا اور فرحان علی شامل شامل ہیں ۔ نیب ریفرنس میں پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا۔ریفرنس کی مطابق خواجہ برادران پیراگون سٹی میں

93.6 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔ملزمان کیجانب سے50 کنال سے زائد کی سرکاری اراضی سوسائٹی میں شامل کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی سے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے فوائد حاصل کئے،خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے 3 کروڑ 90 لاکھ کے مالی فوائد حاصل کئے گئے۔ دونوں ملزمان خواجہ سعد رفیق و سلمان رفیق اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر پر جیل میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…