کراچی(این این آئی)پی اے آئی کے تربیتی طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث کیٹی بندر کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، پائلٹ اورجونیئرپائلٹ محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے تربیتی طیارے سیسنا 172 نے کراچی ایئر پورٹ سے آڑان بھری، دوران پرواز طیارے کے انجن کے آر پی ایم میں خرابی کی وجہ سے کیٹی بندر پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ،
جس کے نتیجے میں طیارے کے انجن کو جزوی نقصان پہنچاجبکہ پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ محفوظ رہے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق طیارہ نے کراچی سے صبح 9 بجے اڑان بھری اور تقریبا 40۔9 بجے تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث پائلٹ نے مہارت سے کیٹی بندر کے قریب اتار لیا۔ترجمان کے مطابق طیارے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،پی آئی اے نے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔