اسلام آباد(آن لائن)پاک پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے گھر پر خصوصی طور پر کوئی بھی فانوس نہیں لگایا گیا۔منسٹر کالونی میں تمام گھروں کی تزئین و آرائش پاک ڈبلیو ڈی کی ذمہ داری ہے اور اسی تناظر میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے گھرکا کام کیا گیا تھا اس حوالے سے یہ خبر بے بنیاد ہے کہ وفاقی وزیر کی خواہش پر فانوس لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ خبر رساں ادارے آن لائن نے خبر دی تھی کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
فواد چوہدری کے گھر میں سرکاری کھاتے سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا فانوس نصب کردیا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی منسٹر کالونی میں رہائش پذیر ہیں ان کی اہلیہ کا مطالبہ تھاکہ کوٹھی میں قیمتی فانوس لگایا جائیچنانچہ پی ڈبلیو ڈی کے افسران نے یہ مطالبہ فوری طور پر پورا کردیا ہے۔ اس سے پہلے بھی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اس گھر میں شفٹ ہوکر نئے پردے لگوائے تھے اور تزئین و آرائش کا کافی زیادہ کام کروایا تھا البتہ فانوس کی کمی محسوس کی جارہی تھی۔