اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چار ججز کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل میں ریفرنس دائر کئے جانے کی اطلاعات ہیں ملک میں نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ قبول نہیں، نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے لئے حکومت چھوڑ دی تھی۔
جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی 70 سالہ تاریخ میں کسی کے بھی ہاتھ صاف نہیں ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ چار ججز کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل نے ریفرنس دائر ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں اس وقت حکومت کو ملک میں کرائسز لانے کی ضرورت نہیں تھی ملک کی معیشت کی صورتحال بہت نازک ہے ملک میں نیا بحران پیدا کیا جا رہا ہے خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں ہوتا 10 سال پہلے عدلیہ بحالی کی تحریک شروع کی گئی تھی نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے خاطر دونوں حکومتیں چھوڑ دی تھی انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ساتھ نہیں چل سکے جو کہ ایک سنگین غلطی تھی خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم جوڈیشنل کونسل کے ممبران قابل اور تجربہ کار لوگ ہیں امید ہے کہ تمام فیصلے انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوں گے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چار ججز کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل میں ریفرنس دائر کئے جانے کی اطلاعات ہیں ملک میں نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ قبول نہیں، نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے لئے حکومت چھوڑ دی تھی۔