اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ عدلیہ کے فخر ہیں، ان کے خلاف ریفرنس سے کیا یہ پیغام دینا مقصود ہے کہ پاکستانی اداروں میں بہادر لوگوں کی جگہ نہیں رہی، اپنے آپ کو انقلابی کہنے والے صدر عارف علوی نے وہ انگلیاں کاٹی کیوں نہیں جن پر وہ جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس پر دستخط کر رہے تھے۔ معروف صحافی ججز کے خلاف ریفرنس پر شدید مشتعل ہو گئے، واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور
جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس کا معاملہ،سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ریفرنس کی سماعت 14 جون کو کی جائے گی۔اٹارنی جنرل بطور پراسیکیوٹر پیش ہوں گے۔صدر مملکت نے دونوں ججز کے خلاف ریفرنس دو دن پہلے بھجوایا تھا۔ریفرنس میں ججز کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔دوسری جانب ججز کے خلاف ریفرنس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) عدلیہ بچاؤ تحریک کا اعلان بھی کر دیا ہے۔