پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید بڑی کمی ہوگئی،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سونا بھی سستا

30  مئی‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد محدودپیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس35900پوائنٹس سطح مستحکم رہا،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 15ارب10کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.12فیصدزائد جبکہ56.60فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،سیمنٹ،فوڈز،توانائی اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 36370پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے سببمقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 35657پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرخریداری دیکھی گئی، جس سے مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 35900کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس15.36پوائنٹس اضافے سے35974.79 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کو مجموعی طور پر325کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے119کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 15ارب10کروڑ60لاکھ8ہزار55روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب40ارب43کروڑ77لاکھ74ہزار504روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر19کروڑ91لاکھ32ہزار870 شیئرز کاکاروبارہوا،

جو بدھ کی نسبت1کروڑ66لاکھ55ہزار830شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت148.40روپے اضافے سے7148.50 روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت98.75روپے اضافے سے2073.75روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پریمیئم ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت8.90روپے کمی سے211.10روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت7.25روپے کمی سے539.32روپے ہوگئی۔

جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 2کروڑ54لاکھ13ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت53پیسے کمی سے11.17روپے اورمیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ41لاکھ82ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت1.34روپے کمی سے23.94روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس24.24پوائنٹس کمی سے17155.60پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس102.42پوائنٹس کمی سے58233.69پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس58.47پوائنٹس اضافے سے26155.49پوائنٹس پربندہوا۔

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کوبھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 1.72روپے اور اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید1.72روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید149.72روپے سے گھٹ کر148.00روپے اورقیمت فروخت150.22روپے سے گھٹ کر148.50روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید149.00روپے سے گھٹ کر148.50روپے اورقیمت فروخت150.00روپے سے گھٹ کر149.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں 2.00 روپے اور قیمت فروخت میں 1.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں بھی2.00روپے اورقیمت فروخت میں 1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید164.50روپے سے گھٹ کر162.50روپے اورقیمت فروخت168.00روپے سے گھٹ کر166.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید187.00روپے سے

گھٹ کر185.00روپے اورقیمت فروخت190.50روپے سے گھٹ کر189.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 10پیسے اورقیمت فروخت میں 20پیسے کا اضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں 10پیسے اورقیمت فروخت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید38.90روپے سے بڑھ کر40.00روپے اورقیمت فروخت39.50روپے سے بڑھ کر39.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40.10روپے سے گھٹ کر40.00روپے اورقیمت فروخت40.80روپے سے گھٹ کر40.60روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں 30پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے سے گھٹ کر21.00روپے اور قیمت فروخت22.80روپے سے بڑھ کر23.30روپے ہوگئی۔

بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1283ڈالرسے گھٹ کر1277ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 87روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت69800روپے سے گھٹ کر69700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59842روپے سے گھٹ کر59755روپے ہوگئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…