جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت سے منسلک پاکستانی فضائی حدود کب تک بند رہے گی؟ پاکستان کے اعلان نے انڈین ائیرلائنز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ے) کی جانب سے ایئرمین کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے بھارت سے منسلک پاکستانی فضائی حدود 15 جون کی صبح 5 بجے تک بند رہے گی۔نوٹس کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی) کے مطابق 14 جون کو رات 23 بج کر 59 منٹ تک بند رہیں گی۔

خیال رہے کہ یو ٹی سی اور پاکستانی وقت میں 5 گھنٹے کا فرق ہے۔سی اے اے کی جانب سے ایئرمین کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق پنجگور کی فضائی حدود مغربی جانب سے ٹرانزٹ فلائٹس کے لیے کھلی رہیں گی کیونکہ ایئر انڈیا پہلے سے وہ حدود استعمال کررہی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان نے 21 مئی کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی خصوصی اجازت دی تھی۔تاہم دیگر کمرشل ایئرلائنز کے فضائی حدود تاحال بند ہیں۔بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے والی غیر ملکی پروازیں طویل روٹ طے کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ انہیں پاکستان سے گزرنے کی اجازت نہیں، اس بندش سے یورپ سے جنوب مغربی ایشیا جانے والی پروازیں متاثر ہورہی ہیں۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ مشرقی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں کم نقصان کا سامنا ہے کیونکہ بھارتی کمرشل فلائٹس کو یورپ جانے کے لیے طویل راستہ طے کرنا پڑرہا ہے۔15 مئی کو پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 30 مئی تک توسیع کی تھی جس کی وجہ سے بھارتی حدود استعمال کرنے والی غیر ملکی پروازوں کو پاکستان سے گزرنے کی اجازت نہیں تھی۔کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش کو ڈھائی ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود پاکستان یا بھارت کی جانب سے بندش ختم کرنے کے لیے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…