اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے بیرون ملک تعینات 57 کمرشل اتاشیوں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک رپورٹ میں وفاقی حکومت کو بتایا گیا ہے کہ 42 ممالک میں موجود 57 کمرشل اتاشیوں پر ایک ارب 75 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں خرچ ہورہے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں ان کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی ملک
میں کمرسل اتاشیوں نے پاکستانی مصنوعات کی کھپت کا بندوبست نہیں کیا۔ اس لئے وفاقی حکومت نے ان کمرشل اتاشیوں کو کارکردگی کی بنا پر رکھنے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کئی ممالک ایسے ہیں جہاں کمرشل اتاشی کی ضرورت ہی نہیں ہے جبکہ ایسے بھی ممالک ہیں جہاں کمرشل اتاشیوں کی تعیناتی کی اشد ضرورت ہے۔