منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ملک کو جوہری قوت ،گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی دینے والے پربلٹ پرف گاڑیوں کے ذاتی استعمال کا الزام،عمران صاحب سے ہیلی کاپٹر کے ناجائز استعمال پر کوئی پوچھنے والا نہیں؟ن لیگ نے کھری کھری سنادیں 

datetime 27  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے ملک کو جوہری قوت بنانے والا،گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی دینے والا،دس ہزار کلومیٹر سڑکوں کا جال دینے والی پہ بْلٹ پرف گاڑیوں کے ذاتی استعمال کا الزام، شرم کا مقام ہے، نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزامات ثابت نہ ہوا تو بلٹ پروف کا مقدمہ لے آئے ہیں،پاکستان اور اسکے عوام کی خوشحالی کے لئے سی پیک کا60 ارب کا منصوبہ،ایک روپے کی کرپشن کا الزام تک نہیں،عمران صاحب سے ہیلی کاپٹر کے ناجائز استعمال پر کوئی پوچھنے والا نہیں؟۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون کے قائد قائد نواز شریف نے بیرونی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بحیثیت قوم ہمارے لئے شرمندگی کا نام ہے،(آج) منگل کو مسلم لیگ ن ملک بھر میں یوم تکبیر شاندار طریقے سے منائیگی، نیب نے جیل میں نواز شریف سے دو گھنٹے بلٹ پروف گاڑی کے استعمال پر تفتیش کی،جو شخص ملک کا تین بار وزیراعظم رہا ہو، اور ملک سے اندھیرے مٹائے اس کے ساتھ یہ سلوک نا مناسب ہے،کھربوں کے پراجیکٹس، گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی، سی پیک اور سڑکیں اور موٹر ویز بنانے والے وزیر اعظم آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہاکہ  نوازش شریف پر کرپشن کا کوئی الزامات ثابت نہ ہوا تو بلٹ پروف کا مقدمہ لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازش شریف آج بھی آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کال کوٹھری میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت غریب عوام کو ایک کلو چینی لینے کیلئے بھی لائنوں پر کھڑے ہونے پر مجبور کیا۔بعد ازاں مریم اورنگزیب نے نواز شریف سے نیب کا بولٹ پروف گاڑیوں کے کیس کی تفتیش پر اپنے بیان میں کہاکہ تین دفعہ منتخب وزیراعظم محمد نوازشریف پہ ایک روپے جی کرپشن، کِک بیک، کمشن کا الزام تک نہ لگ سکا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو جوہری قوت بنانے والا،گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی دینے والا،دس ہزار کلومیٹر سڑکوں کا جال دینے والی پہ بْلٹ پرف گاڑیوں کے ذاتی استعمال کا الزام، شرم کا مقام ہے۔

انہوں نے کہاکہ تین بار عوامی منتخب وزیراعظم پر الزام لگا تو بلٹ پروف ذاتی گاڑی کے استعمال کا؟تین بار منتخب وزیراعظم محمد نوازشریف نے کھربوں کے منصوبے لگائے، ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہ لگ سکا،نیب نے 4.9ارب ڈالر بھارت بھجوانے کا بے بنیاد الزام لگایا پھر کہا غلط فہمی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی کے کھربوں روپے کے منصوبے لگا کر ملک کی روشنیاں بحال کیں ایک روپے کی کرپشن کا الزام  تک نہ لگ سکا۔انہوں نے کہاکہ موٹر ویز اور شاہرات کا کھربوں روپے کے ملک بھر میں جال بچھائے، ایک روپے کی کرپشن کا الزام تک نہ لگ سکا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور اسکے عوام کی خوشحالی کے لئے سی پیک کاساٹھ ارب کا منصوبہ ایک روپے کی کرپشن کا الزام تک نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کھربوں کے لاتعداد منصوبوں کے باوجود نہ کک بیک، کمشن نہ کرپشن کا الزامات لگ سکا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سے ہیلی کاپٹر کے ناجائز استعمال پر کوئی پوچھنے والا نہیں؟۔انہوں ے کہاکہ عمران صاحب کے اٹھارہ جعلی اکاونٹس کسی کو نظر نہیں آرہے؟عمران صاحب کی علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کی کمائی اربوں میں کیسے بدلی، کسی کو حساب لینے کی فرصت نہیں؟جہانگیر ترین کی باورچیوں اور مالیوں کی منی لانڈرنگ حلال ہے؟دوائیوں میں اربوں روپے کے گھپلوں میں وزراء کے ملوث ہونے کی تحقیق نہیں ہوگی؟فیصل واڈا پر بیرون ملک جائیدادوں کی خبروں پر کوئی نوٹس نہیں لے گا؟پشاور میٹرو کے اربوں کے گھپلوں کی تفتیش کی کوئی ضرورت نہیں؟۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے لئے ایک پاکستان ہے اور سلیکٹڈ وزیراعظم کیلئے دوسرا پاکستان ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…