منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

افغان اور سیٹلائٹ فون کی کالز پکڑی گئیں، چیک پوسٹ پر حملے سے قبل کیا ہوتا رہا؟ افغانستان سے پی ٹی ایم کو کیا پیغام دیا گیا؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 27  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے سے قبل افغان موبائل فون سروس اور سیٹلائٹ فون کالز پکڑی گئیں، درجنوں کالز انٹرسیپٹ کی گئیں جس سے حملے سے قبل ہی حملے کا علم ہو گیا تھا، ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انٹرسیپٹ کی گئی فون کالز کے کوڈیڈ میسجز کو قابل سمجھ انفارمیشن بنانے سے پتہ چلا کہ سابق فاٹا کے علاقہ میں کوئی بڑی شرانگیزی کی جانے والی ہے۔

اخبار کی رپورٹ میں لکھا گیا کہ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خاڑکمر چیک پوسٹ پر پی ٹی ایم کے مخصوص گروپ کے حملے سے قبل ہی ملک کے ٹاپ انٹیلی جنس اداروں نے افغانستان سے سابق فاٹا میں موصول ہونے والی ایسی درجنوں موبائل سروس اور سیٹلائٹ فون کالز کو انٹر سیپٹ کیا تھا جن میں ”گرے ٹریفک“ کی شناخت ہوئی جسے ڈیڈ کمیونیکیشن کہا جاتا ہے۔ جب اس کو ڈی کوڈ کیا گیا تو اس منصوبہ بندی کا پتہ چلا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ماہ میں گرے ٹریفک میں تیزی آئی تھی جبکہ انٹیلی جنس اداروں نے اپنے بہت سارے ٹیکنیکل وسائل سابق فاٹا علاقوں میں لگا رکھے تھے، کمیونیکیشن انٹرسیپٹس سے اشارے ملے تھے کہ پی ٹی ایم کا مخصوص گروپ جس میں علی وزیر اور محسن داوڑ سرفہرست ہیں، کسی بھی وقت کسی بڑی شر انگیزی کا حصہ بنیں گے اور خاڑکمر چیک پوسٹ حملے میں ایسا ہی ہوا۔ الوارہ میں واقع چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے سے لے کر پی ٹی ایم کے مخصوص گروپ کے خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے تک کی تمام کارروائیاں ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہیں یہ سب بھارت کابل میں قائم اپنے سفارتخانے سے چلا رہا ہے۔واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء علی وزیر اور محسن جاوید داوڑ کی سربراہی میں گروہ نے خار کمڑ چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس سے پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ محسن جاوید داوڑ مجمع کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہوگئے جبکہ علی وزیر کو آٹھ ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی ٹی ایم کے محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے خار کمڑ چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس سے پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوگئے‘ آئی ایس پی آر کے مطابق گروہ کے حملے کا مقصد دہشت گردوں کے سہولت کار کو چھڑانے کیلئے دباؤ ڈالنا تھا علی وزیر کو آٹھ ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ حملہ کرنے والے تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دس زخمی ہیں تمام زخمیوں کو آرمی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے محسن داوڑ مجمع کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اشتعال انگیزی کے سامنے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…