اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

یوم تکبیر قومی غیرت اور پاکستانی قوم کے نا جھکنے کے اعلان کا دن ہے، نوازشریف کاجیل سے قوم کے نام پیغام، بڑا اعلان کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف نے کہاہے کہ یوم تکبیر قومی غیرت اور پاکستانی قوم کے نا جھکنے کے اعلان کا دن ہے،قوم کا سر فخر سے بلند رکھنے کی پاداش میں جلا وطنی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں،عوام کے آئینی حقوق، عوام کی بالادستی، ووٹ کی عزت، پاکستان کی سالمیت اور پاکستان کی خود مختاری پر نا پہلے کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نا اب کرونگا۔ پیر کو مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر

قوم کے نام جیل سے جاری کیئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ 28مئی پاکستانی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے، اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیاگیا جب پاکستان ایک ایٹمی قوت کے تعارف کے ساتھ دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا،یوم تکبیر قومی غیرت کا دن ہے۔انہوں نے کہاکہ یوم تکبیر جہاں پاکستانی قوم کے بے مثال جرات اور بہادری کی علامت کا دن ہے وہاں پاکستان کے دشمنوں اور بد خواہوں کیلئے بھی یہ پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کاانجام عبرت ناک ہوگا۔آج سے21 سال پہلے جب ہماری حکومت نے یہ فیصلہ کیا تو اسے طرح طرح کے چیلنجوں کا سامنا تھا، ایک طرف اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں اور اس اقدام کو ناقابل معافی جرم کے طور پر پیش کیا جا رہا تھااور دوسری طرف دھماکہ نا کرنے کے عوض اربوں ڈالرز کی پیشکش کی جا رہی تھی۔ہم نے اللہ تعالیٰ کے بھروسے اور عوام کی تائید کے بل بو تے پر ان چیلنجوں کو قبول کیا اور پاکستان کے وقار کاعلم سر بلند رکھا۔ انہوں نے کہاکہ 28 مئی پاکستانی قوم کے نا جھکنے کے اعلان کا دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کا سر فخر سے بلند رکھنے کی پاداش میں جلا وطنی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ ایٹمی دھماکوں کے بعد ہماری گذشتہ حکومت میں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرکے سی پیک کی شکل میں معاشی دھماکہ کیا، تو عالمی سازشوں نے ایک دفعہ پھر سر اٹھا لیا، جس کے نتیجے میں آج مجھے اپنی سانسوں کا بھی حساب دینا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرا ایک اصولی موقف ہے کہ دنیا میں پاکستان خود مختار رہے اور پاکستان میں بسنے والے خود اختیار رہیں اس نظریہ کی سزا میں پہلے اب بھگت چکا ہوں اور اب بھی بھگت رہا ہوں لیکن جیل کی اس کال کوٹری سے میں اپنے ہم وطنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے آئینی حقوق، عوام کی بالادستی، ووٹ کی عزت، پاکستان کی سالمیت اور پاکستان کی خود مختاری پر نا پہلے کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نا اب کرونگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان اور پاکستانی عوام کو ان کی منزل دلا کر رہے نگے۔ اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو ہو۔ پاکستان زندہ باد



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…