اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کی جگہ لینے کیلئے کون تیار ہے؟سپیکر اسد قیصر جانتے ہیں،قومی اسمبلی میں حیرت انگیز صورتحال،خواجہ آصف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی جانب سے طنزیہ اور دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔پیر کو اجلاس کے دور ان سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی تقریر میں افغان جہاد کو غلطی قرار دیا تو فواد چوہدری نے جملہ کسا کہ اس جہاد میں آپ بھی شریک تھے۔جوابا خواجہ آصف نے کہا ہاں افغان جہاد ہماری غلطی تھی مگر آپ بتائیں آپ آجکل کس منسٹری میں ہوتے ہیں؟ فواد چودھری نے تو ابھی جواب نہیں دیا تھا کہ لیگی رکن مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ یہ آجکل

جنتری بنا رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہاکہ میرے منتخب بھائی کو ہٹا کر ان کی جگہ غیر منتخب میری سیالکوٹ کی ہمسائی کو مشیر اطلاعات لگا دیا گیا مگر فواد چودھری کی یہ صلاحیت ہے ان کو لہریں گننے پر بھی لگا دیں تو اچھا کام کرلیں گے۔ایک موقع پر جب خواجہ آصف نے کہاقومی حکومت میں وزیر اعظم عمران خان کی جگہ لینے کیلئے بھی کچھ لوگ تیار بیٹھے ہیں، اسپیکر صاحب آپ کو بھی معلوم ہے۔جس پر سپیکر مسکراتے ہوئے بولے مجھے کچھ معلوم نہیں۔ ان شگفتہ جملوں کے دوران ایوان میں قہقہے گونجتے رہے



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…