بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز شرمیلی شرمیلی بلاول کے ساتھ بیٹھی تھی،نواز شریف اور مریم نواز میں فوج کے خلاف نفرت ہے، عید کے بعد کیا ہو گا؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 27  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن مریم نواز شرمیلی شرمیلی بلاول کے ساتھ بیٹھی تھیں نواز شریف کی عزت کا جنازہ اسی دن نکل گیا تھا، انہوں نے دوران پروگرام دعویٰ کیا کہ میں فرنٹ فٹ پہ کھیلتا ہوں اس لیے مخالفت ہوتی ہے۔

انہوں نے مریم نواز اور بلاول کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ 45سے 50ڈگری میں شاہراہِ دستور پر کھڑے ہوکر دکھائیں اگر دونوں ایک گھنٹہ بھی یہ برداشت کر لیں تو جو چور کی سزا وہ میری سزا۔ سابق وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکٹھے ہونے سے پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوا ہے جبکہ ن لیگ کو اس کا نقصان پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ اکٹھا ہونے سے زرداری فائدے میں رہا اور ن لیگ کا جنازہ نکل گیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ باہر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا جا رہاہے اور اندر منتیں کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ مریم اور بلاول اپنے اپنے ابو کو بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کل وہ بے روزگار ہیں، وہ تین دفعہ تحریک کی کوشش کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج وزیرستان میں سکون ہے تو اس کے پیچھے وردی ہے۔ پی ٹی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ڈرون حملوں پر خوش ہوتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز میں فوج کے خلاف نفرت ہے اور یہ نفرت کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میں عید کے بعد واپس آ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سازش ہوئی لیکن سازشوں کا بتاؤں گا نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…