جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، علی وزیر 8 روزہ ریمانڈ پر حساس ادارے کے حوالے، بڑا فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 27  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک آرمی کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا تھا، انہیں بنوں میں دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی وزیر کو پشاور منتقل کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں مکی گڑھ پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا، بویہ کے علاقے میں نالے سے فائرنگ سے قتل کیے گئے 5 افراد کی لاشیں بر آمد کرلی گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں مکی گڑھ پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے سکیورٹی فورسز نے موثر جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی کے مطابق دہشتگردی سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیٹرولنگ کے دوران بویہ کے علاقے میں نالے سے فائرنگ سے قتل کیے گئے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔یہ لاشیں گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی خاڑ کمر چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے سے ملی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز محسن جاوید اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کی خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، مذکورہ گروہ کی فائرنگ سے 5 فوجی جوان زخمی ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس گروہ کے حملے کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کار کو چھڑانے کیلئے دباؤ ڈالنا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، 10 زخمی ہوئے تھے۔آئی ایس پی آ رکے مطابق علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا،، محسن جاوید مجمع کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا، چیک پوسٹ پر براہِ راست فائرنگ بھی کی گئی تھی۔فوجی دستوں نے اشتعال انگیزی کے سامنے تحمل کا مظاہرہ کیا تھا، تمام زخمیوں کو علاج کیلئے آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…