اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے محسن داوڑ پر الزامات پر (ن )لیگی رکن عابد رضا کوٹلہ کا ناراضگی کا اظہار کیا اور کہاکہ وہ اس ایوان کا رکن ہے،کل یہ وقت آپ بھی آسکتا ہے۔مراد سعید کی تقریر کے دوران عابد رضا نے
کہاکہ کس نے دھرنے کے مظاہرین کو فون کیا؟ چیک پوسٹ پر حملہ کس نے کیا؟ ۔انہوں نے کہاکہ ہم فاٹا کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان شدید شورشرابہ اور نو نو کے نعرے لگاتے ہوئے واک آئوٹ کر گئے۔