سرگودھا(این این آئی)حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی بڑھانے کے لئے آٹو میٹرنگ اور پری پیڈ میٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیا نظام بجلی کی فراہمی اور استعمال کے بارے میں بروقت اور مستند معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ ہو گا اور اس سلسلہ میں ٹرانسفارمرز پر بھی چیک میٹرز نصب کرنے کی تجویز ہے جس پر غور کیا جا ئے گا
جبکہ آٹومیٹرنگ سسٹم اور پری پیڈ میٹرنگ کا نظام شروع ہونے سے بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور واجبات کی وصولی بڑھانے کے ساتھ ساتھ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔اس سلسلہ میں مختلف ممالک کے آٹو میٹرنگ کے تجربے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پری پیڈ اور آٹو میٹرنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔