کراچی(این این آئی) ٹیکس چوروں کے بعد اب منی لانڈرنگ کے ملزمان کو بھی ریلیف ملے گا،منی لانڈرنگ کے 60 ہزار سے زائد ملزمان ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹیکس چوروں کو کھلی چھوٹ دینے کے بعد اب منی لانڈرنگ کے ملزمان کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ منی لانڈرنگ کے 60ہزار 375ملزمان ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ حاصل کرینگے۔ذرائع کے مطابق 26مختلف ممالک
میں ملزمان کے خلاف مقامی قانون کے تحت کارروائی کا فیصلہ موخر جبکہ ایف بی آر کو مقدمات قائم کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ حکومتی اس اقدام سے ایف بی آر،ایف آئی اے اور دفتر خارجہ سمیت اہم اداروں کی ایک سال کی محنت بھی ضائع ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ بیرون ملک ایمنسٹی حاصل کرنے پر6 فیصد ٹیکس دینا ہو گا جبکہ پیسہ پاکستان منتقل کرکے4فیصد پر کلین چٹ ملے گی۔