سرکاری مکانات سے قبضے واگزار کرانے کا پلان تیار،بھاری رشوت لے کر سینکڑوں مکانات کی خلاف میرٹ الاٹمنٹ کرانیوالے افسران کی شامت آگئی

26  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) وزارت ہاؤسنگ نے  سرکاری مکانات سے قبضے واگزار کرانے کیلئے پلان تیار کرکے وزیراعظم کی منظوری کیلئے سمری ارسال کردی ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے وفاقی دارالحکومت میں سینکڑوں سرکاری مکانات سے قبضے واگزار کرانے اور لاکھوں روپے لے کر مکانات الاٹ کرنے  والے مافیا کے گرد حتمی اور فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سمری ارسال کی

تاکہ اجازت لے کر وفاقی دارالحکومت میں حتمی کارروائی کرکے قبضہ مافیا کے ناسور سے چھٹکارا دلایا جائے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ آفس سے تیرہ ایسے افسران و ملازمین کی بھی نشاندہی کرلی گئی ہے جنہوں نے بھاری رشوت لے کر سینکڑوں مکانات کی خلاف میرٹ الاٹمنٹ کی جبکہ سینکڑوں ایسے گھر ہیں جن کو ماہانہ بنیادوں پر کرایہ پر دے کر بھاری کرایہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت نے سرکاری مافیا کے خلاف بھ سخت ترین ایکشن لینے کیلئے پلان ترتیب دے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…