اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ہم شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر پیش آنے والے واقعہ پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور جو لوگ اس واقعہ میں جاں بحق ہوئے یا زخمی ہوئے ان کے ساتھ ھمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جمہوری دنیا میں لوگوں کو احتجاج
کا حق حاصل ہے،انھیں اس سے روکنا اشتعال اور شدت کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے لیکن آج عام آدمی ریاست اور حکومت کے ہاتھوں خود کو غیر محفوظ تصور کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور ریاستی قوت آئین اور قانون سے بالاتر نہیں، عوام سے صبر و تحمل اور پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔