اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اسفندیار ولی خان کاوزیرستان میں مظاہرین پر فائرنگ اور گرفتاریوں پر شدید ردعمل، دوٹوک اعلان کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے وزیرستان میں دھرنا دینے والے مظاہرین پر فائرنگ اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے گرفتار افراد کی رہائی و زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کرے اور ایسا ماحول پیدا کرنے سے گریز کرے جو ملک اور جمہوریت کیلئے خطرے کا باعث ہو،

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اپنے جائز حقوق کیلئے  اٹھنے والی آوازحکمرانوں کو کھٹک رہی ہے اور بد حواسی کے عالم میں ایسے فیصلے کئے جارہے ہیں جس سے ملک توڑنے کی جانب بڑھا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں پنجاب اور پختونخوا کے مظاہرین کیلئے الگ الگ قانون ہے، پنجاب میں مظاہرین کو انعامات اور پختون مظاہرین کو گولیاں ماری جا رہی ہیں، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ رمضان کے مبارک ماہ میں اپنے مطالبات کیلئے مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ اور تشدد ظلم کی انمٹ داستان ہے،ریاست کو اپنے شہریوں کو گلے سے لگانا چاہیے پرامن مظاہرین پر گولیاں برسانا کہاں کا انصاف ہے،قبائلی عوام کی ضروریات پوری کرنے کی بجائے ان پر گولیاں چلا کر دنیا کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ نو جوانوں کو پر امن رہنا ہوگا  ورنہ بعض قوتیں اپنے مقا صد میں کا میاب ہو جائیں گی،انہوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ امن کی خاطر جانی و مالی نقصانات اٹھانے والوں پر احتجاج کے دوران فائرنگ کی جا رہی ہے، مخالفین کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے والے اپنا دور کنٹینر یاد رکھیں، انہوں نے کہا کہ پورے واقعے میں میڈیا نے منفی کردار ادا کیا،قوم کو تصویر کا دوسرا رخ دکھانے سے کون روک رہا ہے؟ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اقتدار کے نشے میں مست حکمران حقیقت کا سامنا کرنے کا حوصلہ پیدا کریں،انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور تدبر اور بصیرت سے کام لیتے ہوئے جمہوریت کیلئے برداشت کے کلچر کو اپنائے، سیاسی محاذ آرائی ملک و قوم کیلئے کبھی بھی نیک شگون قرار نہیں پاتی۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور امن و امان قائم کرنے میں رواداری اور برداشت خاص اہمیت رکھتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…