ڈالر بائیکاٹ مہم نے کام کر دکھایا، آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہوگا؟فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے بڑی پیش گوئی کردی

24  مئی‬‮  2019

لاہور(آن لائن)فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے کہا ہے کہ  ڈالر بائیکاٹ مہم نے کام کر دکھایا ہے عوام نے ذخیرہ کیے گئے ڈالر واپس کرنا شروع کر دیے ڈالر کی مانگ میں کمی آ رہی ہے جس باعث روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے، آنے والے دنوں میں ڈالر مزید سستا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان کی جانب سے خوشخبری سنائی گئی ہے۔

فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے بتایا ہے کہ عوام نے ذخیرہ کیے گئے ڈالر مارکیٹ میں واپس کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس باعث ڈالر کی مانگ میں کمی ہوئی ہے اور روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ملک بوستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، اسی باعث آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوگی۔دوسری جانب کرنی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مسلسل تیسرے روز کم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 151 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 54 پیسے گراوٹ دیکھی گئی جس کے امریکی کرنسی کی قیمت 150 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔دو روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 4 پیسے کم ہوئی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب سے ادھار تیل ملنے کی خبر کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ مستقبل میں روپے پر دباو مزید کم ہو گا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 35 پزار 703 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق روپے کی قیمت میں استحکام، شرح سود میں اضافے کے اعلان کے بعد بے یقینی کے بادل کافی حد تک چھٹ گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کار شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…