لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں صارف کو فی کس 2 کلو تک چینی دینے کا فیصلہ۔کابینہ نے صارف کو
رمضان بازاروں میں 2 کلو تک چینی دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔21 رمضان المبارک سے صوبہ بھر میں رمضان بازار عید بازار میں بدل جائیں گے۔ عید بازاروں میں سوجی، سویاں اور دیگر 5 اضافی اشیائے خور و نوش ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔ اس ضمن میں پنجاب حکومت 20 ملین روپے کی سبسڈی دے گی۔پنجاب حکومت کا چینی کی برآمد پر ربیٹ ختم کرنے کا فیصلہ۔ کابینہ کے اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے برآمدات پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں زمین سے پانی نکال کر استعمال کرنے والی بیوریج کمپنیوں اور واٹر بوٹلنگ پر فی لٹر ایک روپیہ ایکوافر ٹیرف لگانے کی منظوری۔ واساز، لوکل گورنمنٹس اور محکمہ آبپاشی اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وصول ہونے والی رقم کیلئے علیحدہ اکاؤنٹ قائم کیا گیا ہے۔ واٹر چارجز کی وصولی اور استعمال کا جامع میکانزم بنایا جائے گا۔