لاہور (نیوز ڈیسک) ڈالر بائیکاٹ مہم نے اپنا کام دکھانا شروع کر دیا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی واپسی میں تیزی آ گئی، اس مہم کے تحت عوام نے ذخیرہ کئے گئے ڈالر واپس کرنا شروع کر دئیے، یہ خوشخبری اور پیش گوئی فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان کی جانب سے سنائی گئی، انہوں نے کہا کہ
ڈالر کی مانگ میں کمی آ رہی ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں ڈالر مزید سستا ہو گا۔ واضح رہے کہ تین روز سے ڈالر کی قیمت میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اس کی وجہ سے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔