اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

قومی احتساب بیورو کی نجی ٹی وی پر چیئرمین نیب سے متعلق خبر کی تردید چیئرمین نیب کی ساکھ کو کونسا گروپ مجروح کرنا چاہتا ہے؟ اس کے پیچھے یہ بلیک میلر گروپ کیا چاہتا ہے؟ نیب چیئرمین کا دو ٹوک اعلان

datetime 24  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی احتساب بیورو( نیب )نے نجی ٹی وی پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی، من گھڑت، اور پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے جس کا مقصد چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا مقصود ہے۔ترجمان نیب کے مطابق نیب نے تمام دبا

اور بلیک میلنگ کو پس پشت رکھتے ہوئے اس بلیک میلر گروہ کے دو افراد کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ریفرنس کی بھی منظوری دی، اس گروپ کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں 42 ایف آئی آر درج ہے جن میں بلیک میلنگ اغوا برائے تاوان، عوام کو بڑے پیمانے پر لوٹنے، نیب اور ایف آئی اے کے جعلی افسر بن کر سرکاری اور پرائیویٹ افراد کو بلیک میل کرکے کرڑوں روپے لوٹنے کے ثبوت نیب کے پاس موجود ہیں۔نیب کے مطابق موجودہ خبر بھی بلیک میلنگ کرکے نیب کے ریفرنس سے فرار کا راستہ ہے جب کہ اس مذکورہ بلیک میل گروپ کا سرغنہ فاروق اس وقت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہے۔دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، اپنے مقصد پر ڈٹا رہوں گا اور احتساب کا عمل جاری ہے گا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا میں اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز خوف زدہ نہیں ہوں گا اور آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔دوسری جانب خبر نشر ہونے پر وزیر اعظم آفس نے طاہر اے خان کو حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔واضح رہے کہ احتساب بیورو نے جن فوٹیج اور آڈیو کلپس کا حوالہ دیا اسے پہلی مرتبہ چینل ‘نیوز ون’ پر چلایا گیا جس میں ایک شخص اور خاتون کے درمیان گفتگو تھی اور اس میں چند مقامات پر نازیبا جملے بھی سنائی دیئے گئے۔ٹی وی چینل نے اس کلپ میں مرد کی آواز کو نیب چیئرمین کی آواز بتائی، تاہم نیب نے الزامات کی تردید کی اور اسے ‘بلیک میلر گروہ کا پروپیگنڈا’ قرار دیا۔ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ ‘نیوز ادارے نے بھی اس کے جعلی ہونے اور حقائق کے منافی ہونے کا اعتراف کیا ہے اور انہوں نے نیب چیئرمین سے دل آزاری کے لیے معافی مانگی ہے’۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…