بھارت اور قطر کے جھٹکے کے بعد پاکستان نے ایران کو بڑا سرپرائز دیدیا ، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

24  مئی‬‮  2019

اسلا آباد (این این آئی) پاکستان اور ایران نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں،پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا

حامی ہے،تمام سٹیک ہولڈرز کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام اور کشیدگی میں کمی کیلئے ، اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں رہے گا ۔ جمعہ کو پاکستان کے دورے پر موجود ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ،پاکستانی وفد کی قیادت مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ ایرانی وفد کی قیادت جواد ظریف کررہے تھے ، مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات،علاقاء صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔فریقین نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے-تمام سٹیک ہولڈرز کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام اور کشیدگی میں کمی کیلئے ، اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں رہے گا ۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ایرانی وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…