جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

پاکستانی معیشت،کئی مہینوں بعد اچھی خبریں  آنے  لگیں،ڈالر سستا،اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی، سرمایہ کار میدان میں آگئے

datetime 23  مئی‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن)مہنگائی کے طوفان اور خراب معاشی حالات میں اب اچھی خبریں ملنے لگی ہیں،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے100 انڈیکس میں 850 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 850 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 437 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا،اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارہ کے آغاز سے ہی مثبت رحجان موجود ہے۔ابتدائی آدھے گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100انڈیکس 559 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 35 ہزار 194 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔واضح رہے گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ کاروباری ہفتے کے تیسری روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں شروع ہوا تو سارا دن مثبت زون میں ہی ٹریڈ نظر آئی۔جب کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی دو گھنٹوں کے دوران کاروبار میں شدید تیزی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ کے ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 1036 پوائنٹس کا اضافہریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 3 4 ہزار 478 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔جب کہ پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتارچڑھاؤ کے باجوود مجموعی طور پرکاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا،حکومتپاکستان کی جانب سے نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) کے تحت 20 ارب روپے کے فنڈ کے اعلان کے بعد حصص مارکیٹ میں بہتری دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 83.92پوائنٹس اضافے سے 33250.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 60.34فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 24ارب87کروڑروپے سے زائدبڑھ گیااورکاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت83.11فیصدزائدرہا۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…