اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا،25سے 27 مئی کے درمیان کیا ہوگا؟ تشویشناک پیش گوئی

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔کراچی میں گزشتہ چند روز سے دن کے اوقات میں سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھا جاتا ہے

تاہم محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 25 سے 27 مئی کے درمیان دن کے اوقات میں شمال مغرب کی جانب سے گرم ہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر میٹ کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہرکی شدت اس ہفتے اوراتوارکوسب سے زیادہ ہوگی اور ہفتے اور اتوار کو درجہ حرارت 40سے اوپر جاسکتا ہے، اس دوران سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس زیادہ محسوس کئے جانے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات کو درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد تھا جبکہ جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار 10 ناٹیکل مائیل ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے شہری دن کے اوقات خصوصی طور پر صبح 11 سے سہہ پہر 3 بجے کے درمیان باہر نہ نکلیں، اپنا سر گیلے کپڑے سے ڈھانپیں۔ روزے دار حضرات سحر و افطار میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…