نئی دہلی (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بشکیک میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج کی غیر رسمی ملاقات پر کانگریس نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ۔ انتخابات ختم،ووٹ لے لیے،پلوامہ ماضی کاقصہ بنادیاگیاادھرکانگریس کی تنقید پر بھارتی دفترخارجہ نے کہاہے کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کی باقاعدہ ملاقات نہیں ہوئی، خیرسگالی
جذبات کاتبادلہ ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان کانگریس نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات پررد عمل دیتے ہوئے نریندرمودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ختم،ووٹ لے لیے،پلوامہ ماضی کاقصہ بنادیاگیا۔کانگریس کی تنقید پر بھارتی دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ کی باقاعدہ ملاقات نہیں ہوئی،خیرسگالی جذبات کاتبادلہ ہوا۔