اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی ایم کی گلالئی اسماعیل کے خلاف درج ایف آیی آر میں کہا گیا ہے کہ تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں 10سالہ معصوم بچی فرشتہ کے ساتھ اندوہناک واقعہ پیش آیا، لوگوں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کیا تو لوگوں کے جذبات کو دیکھ کر پی ٹی ایم کی خاتون کارکن گلالئی اسماعیل ادھر پہنچی اور اس نے نے اپنے تئیں تقریر کی، اس دوران پشتونوں کے دلوں میں ریاست کے خلاف لسانی بنیادوں پر نفرت انگیز تقریر کر کے تشدد اور بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی گئی،
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مذکورہ خاتون کی تقریر کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا، نسلی اور لسانی بنیادوں پر لوگوں کے جذبات کو حکومت پاکستان،اداروں اور شہریوں کے خلاف بھڑکانے مزید برآں دیگر شہروں میں اس کے باعث خوف و ہراس پھیلانے پر تفتیش کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ مقدمہ 124اے، 153اے، اور 500 کے تحت درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ 124 اے کے تحت کم از کم سزا تین سال قید ہے جبکہ آیین کی دفعہ 500 کے تحت ہتک عزت کی کم از کم سزا 5 سال قید ہے۔