25سے 27 مئی کے درمیان گرمی کی نئی لہر محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

23  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔کراچی میں گزشتہ چند روز سے دن کے اوقات میں سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھا جاتا ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 25 سے 27 مئی کے درمیان دن کے اوقات میں شمال مغرب کی جانب سے گرم ہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر میٹ کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہرکی شدت اس ہفتے اوراتوارکوسب سے زیادہ ہوگی اور ہفتے اور اتوار کو درجہ حرارت 40سے اوپر جاسکتا ہے، اس دوران سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس زیادہ محسوس کئے جانے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات کو درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد تھا جبکہ جنوب مغربی ہوائوں کی رفتار 10 ناٹیکل مائیل ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے شہری دن کے اوقات خصوصی طور پر صبح 11 سے سہہ پہر 3 بجے کے درمیان باہر نہ نکلیں، اپنا سر گیلے کپڑے سے ڈھانپیں۔ روزے دار حضرات سحر و افطار میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…