لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے بصارت سے محروم ڈیلی ویجز ملازمین کو ملازمتوں پر مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر نابینا افراد کو ملازمت سے برطرف کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے نابینا ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں مستقل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ۔درخواست گزاروں نے
نشاندہی کی کہ پنجاب حکومت ملازمت پر مستقل نہیں کر رہی اور یہ اندیشہ ہے کہ مستقل ملازم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں برطرف کر دیا جائے گا اس لیے حکومت کو مستقل کرنے اور برطرفی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کرکے پنجاب حکومت، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اور ڈی سی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔