بدعنوان سیاستدان پیسہ واپس کرنا چاہتے ہیں لیکن رسیدیں نہیں دیناچاہتے، شریف برادران ڈیل کے لیے تیار ہیں لیکن ان کا بنیادی مسئلہ کیا ہے؟ حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

22  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث سیاستدان پیسہ تو واپس کرنا چاہتے ہیں لیکن رسیدیں نہیں دینا چاہتے، شریف برادران کسی تیسرے فرد کے ذریعے ڈیل کے لئے تیار ہیں،لیکن ان کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے

بچوں کی سیاست بچانے کے بھی خواہش مند ہیں۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ  ڈیل کے حوالے سے نوازلیگ کا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔ ماضی کی طرح شہبازشریف ایک دفعہ پھر راہ فرار اختیار کر چکے ہیں۔ جبکہ ان کے بڑے بھائی بھی لندن جانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹس سے جن لوگوں کے پیسے نکل رہے ہیں انہیں اتنے صفر لگانے نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہنا سچ ثابت ہوا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے سیاستدان اصل میں ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کا عزم ہے کہ قومی دولت کی ایک ایک پائی کی حفاظت کریں گے۔ حقیقی تبدیلی یہی ہے کہ کرپٹ عناصر کھل کر بے نقاب ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اے پی سی اور حکومت مخالف تحریک کی منصوبہ بندی نے دونوں جماعتوں کے کرپٹ عناصر کا گٹھ جوڑ عوام پر عیاں کر دیا ہے۔ لیکن پی ٹی آئی حکومت الیکشن میں جو مینڈیٹ لے کر آئی ہے وہ یہی ہے کہ ملکی دولت کو لوٹنے والے کسی چور ڈاکو کو ہرگز معافی نہیں ملے گی۔ سب چوروں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…