اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موجودہ ملکی حالات میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کو مرکزی علماء کونسل نے حرام قرار دے دیا۔ مرکزی علماء کونسل نے فتویٰ جاری کر دیا ہے، دارالافتاء کی جانب سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈالر خرید کر اپنے پاس رکھ لیتے ہیں اور قیمت بڑھنے پر ڈالر کو فروخت کرکے نفع کماتے ہیں وہ ریاست پاکستان کے ساتھ بے وفائی کاارتکاب کرتے ہیں اور شرعی
طورپر بھی ایسے افراد گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت اجلاس میں جید علماء کرام اور مفتیان عظام نے یہ بات اتفاق رائے سے جاری کیے گئے فتویٰ میں کہی۔ فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ مسلمان بالخصوص اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہری حلال تجارت کو فروغ دیں اور حرام منافع حاصل کرنے کے لییغیر شرعی طریقے استعمال نہ کریں۔