اسلام آباد (آن لائن) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر ماہ 275 ملین ڈالرز کی پیٹرولیم مصنوعات موخر ادائیگیوں پر تین سال تک پاکستان کو دے گا جس سے پاکستانی کی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے گی۔ اپنے ٹوئیٹ میں عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مسلسل حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مشکون ہے۔ سعودی عرب 1 جولائی 2019 سے ہر ماہ 275 ملین ڈالرز کی پیٹرولیم مصنوعات موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تین سال تک دے گا جو کہ سالانہ 3.2 ارب ڈالرز بنتی ہے اس سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے گی۔