اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال، بھارتی الیکشن کے بعد کی صورتحال،ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی سمیت ملکی معیشت کے امور زیر بحث آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر دفاع سمیت وفاقی وزرا اور حساس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی اجلاس نے خطے کی بدلتی
صورتحال اور عالمی حالات کا جائزہ لیا اور پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں بھارتی الیکشن کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیاجبکہ ایران اور امریکا کشیدگی کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لیا گیا، ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات بھی زیر بحث ٓائے جبکہ ملکی معیشت اور دیگر درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی استحکام کے لیے اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا، اجلاس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔