لاہور(این این آئی) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں کی طرف سے پروفیشنل خواتین کی مدد سے شہریوں کو ہراساں کرنے کا انکشاف، خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز لوگوں کو بھجوا کر انہی کے خلاف کارروائی کرکے بلیک کرنا شروع کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سرکل انچارج سائبر کرائم ونگ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو مراسلہ لکھ دیا۔ سرکل انچارج سائبر کرائم ونگ سجاد مصطفی باجوہ کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر کو
لکھے گئے مراسلہ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے خواتین کی تصاویر شہریوں کو بھیج کر پھر انہیں تصاویر کو انکے موبائل سے ریکور کر کے ان پر الزام عائد کیا جاتا ہے۔ مراسلہ میں مزید کہا کہ ایف آئی اے کے اہلکاروں نے ان خواتین کی مدد سے شہریوں کو بلیک میل بھی کیا،ایسی کاروائیوں سے محکمہ کا نام بدنام کیا جا رہا ہے۔ایف ائی اے سابئر کرائم ونگ کے سرکل انچارج سجاد مصطفی باجوہ نے سائبر کرائم ونگ کو بغیر اجازت ریڈ اور کاروائی کرنے سے روک دیا۔