کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں ایڈز کے مرض پر تشویش ہے، سیاسی بیانات دینے سے اگر مرض کو ختم کیا جاسکتا ہے کہ تو میں بھی اپوزیشن اور سیاسی مخالفین کی طرح بیان دے دوں۔انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے ایڈز کے مرض مسلسل سامنے آرہے ہیں، جس پر حکومت کو شدید تشویش ہے اور ہم مرض پر قابو پانے کے لیے اقدامات بھی کررہے ہیں جبکہ مخالفین ایڈز کو لے کر سیاسی بیان بازی سے کام لے رہی ہیں، اگر وہ عوام سے
واقعی ہمدردی رکھتے ہیں تو آئیں اور حکومت کو تجاویز دیں تاکہ ہم اس بیماری کا صوبے سے خاتمہ کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ اگربیانات دینے سے ایڈزختم ہوسکتاتومیں بھی دے دوں مگر ہماری توجہ کام کی طرف ہے۔ ساتھ ہی وزیراعلی سندھ نے ریلوے کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھادیئے۔انہوں نے کہاکہ سناہے ریلوے میں 28ارب روپے کاخسارہ ہوا، شیخ رشیدکی مرضی ہے ریلوے کوڈبوئیں یا چلائیں کیونکہ لوگ مہنگائی کے بوجھ تلے مررہے ہیں مگر حکومت کو یہاں کسی کی پرواہ نہیں ہے۔