لاہور(سی پی پی )لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے لائرز فائونڈیشن فار جسٹس کی متفرق درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ میں اس کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتا۔ درخواست گزار کے وکیل نے وکیل اے کے ڈوگر
نے کہا کہ میرا کوئی بھی کیس سماعت کے لیے مقرر ہوتا ہے تو اسے دوسری عدالت کیوں بھیج دیا جاتا ہے؟ جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ یہ میرا صوابدیدی اختیار ہے ،میں اس کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتا۔لائرز فاونڈیشن فارجسٹس کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خصوصی طیاروں میں سفر نہیں کریں گے ۔