بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی سرگودھا،جھنگ اورچنیوٹ آمد،رمضان بازاروں،ہسپتال،جیل،دارالامان کے دورے

datetime 22  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے دورہ کے دوران عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کے لئے دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے سرگودھا کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سرگودھا پہنچنے کے فوراً بعد کمپنی با غ میں قائم رمضان بازار کا دورہ کیا اوراشیائے خورد و نوش کے نرخ اور کوالٹی چیک کی۔

وزیراعلیٰ مختلف سٹالز پر گئے اور صارفین کو سستے رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے اشیائے خورد و نوش کا وزن بھی چیک کیا اور شہریوں کے مطالبے پر انتظامیہ کو پھل اور سبزیوں کیلئے ا ضافی سرکاری سٹال لگانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے سستے رمضان بازار میں فری میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان بازار عوام کی سہولت کیلئے لگائے گئے ہیں۔ رمضان بازاروں میں عوام کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اربوں روپے کی حکومتی سبسڈی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔ صوبائی وزراء تیمور خان بھٹی، عنصر مجید خان، رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، رکن پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد، کمشنر سرگودھا اور آر پی او سرگودھا بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیااوردورے کے دوران عیدالفطر کے موقع پر پنجاب بھر میں قیدیوں کیلئے 2 ماہ کی معافی کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے قیدیوں سے مسائل اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ نے جیل ڈسپنسری اور ہسپتال وارڈ کا بھی دورہ کیا۔قیدی مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔

وزیراعلیٰ نے زیادہ علیل قیدیوں کو جیل سے باہر علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے قیدی بچوں کی بیرک کا بھی دورہ کیا اور ان سے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی۔کم عمر بچے کو قتل کے مقدمے میں قید دیکھ کر وزیراعلیٰ نے کیس کی از سر نو تفتیش کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے جیل حکام کو بچوں کیلئے ٹی وی کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے ملاقاتی شیڈ جا کر قیدیوں اور ان کے ملاقاتیوں سے بات چیت کی۔

اس موقع پر انہوں نے قیدیوں اور ملاقاتیوں سے انتظامات کے با رے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس سرگودھا میں ارکان اسمبلی، پی ٹی آئی عہدیداروں اور دیگر وفود سے ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں رکن قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ، صوبائی وزراء عنصر مجید نیازی، تیمور خان بھٹی، ارکان صوبائی اسمبلی بھی شامل تھے۔ ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منتخب نمائندوں کے مطالبے پر سرگودھا کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں اور ڈویلپمنٹ فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا۔

لاہور سرگودھا روڈ، سرگودھا ساہیوال روڈ اور جھنگ روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے اضافی فنڈز دینے کا اعلان کیا۔ میونسپل کارپوریشن سرگودھا کیلئے ضروری مشینری اور ڈرائیوروں کی بھرتی کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرگودھا میں رنگ روڈ منصوبے کیلئے مزید ترقیاتی فنڈ فراہم کریں گے۔ سرگودھا شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ سرگودھا شہر میں 250 کنال پر پبلک پارک تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پی ایچ اے سرگودھا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی جلد تعیناتی کی ہدایت کی اور سرگودھا میں ٹراما سینٹر بنانے کے منصوبے کی اصولی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ سرگودھا کو ترقی کے سفر میں شامل کیا جائے گا۔ سرگودھا میں نئی سڑکیں، ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائیں گے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرگودھا شہر کا دورہ کیا اور صفائی کا صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرگودھا شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور بتایا کہ سرگودھااوردیگر ملحقہ شہروں کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سرگودھا سے جھنگ پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں پناہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں 80لاکھ روپے کی لاگت سے پناہ گاہ تعمیر کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں پناہ گاہیں قائم کریں گے۔وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں اوروارڈز کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اورلواحقین سے بات چیت کر کے میسر سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کے غلام نبی وارڈ کو 150بیڈ تک اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا اوربتایا کہ ڈی ایچ کیو جھنگ کے بچہ وارڈ کو بھی اپ گریڈ کرنے کیلئے فنڈز فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ نے مریضوں کے لواحقین اورتیمارداروں سے بات چیت کر کے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں کے خود دورے کررہا ہوں،جھنگ کے ہسپتال کو ماڈل بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے جھنگ میں دارالامان کا دورہ کیا اوروہاں مقیم خواتین سے بات چیت کی اوران سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ نے دارالامان میں مقیم خواتین میں تحائف تقسیم کیے۔وزیراعلیٰ نے دارالامان جھنگ میں مقیم بچیوں کیلئے ایک لاکھ روپے عیدی کا اعلان بھی کیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرکٹ ہاؤس جھنگ میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اورپی ٹی آئی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جھنگ کو ماڈل سٹی بنانے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ میرا اپنا شہر ہے،ترقی کیلئے ممکنہ وسائل فراہم کریں گے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے طبی سٹاف کی کمی پوری کی جائے گی۔فیصل آباد جھنگ روڈ اورشور کوٹ روڈ کی تعمیر ومرمت کے منصوبے کی منظوری، اگلے ترقیاتی بجٹ میں شامل ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جھنگ کو موٹر وے سے منسلک کرنے کیلئے متعلقہ محکمے سے فیزبیلٹی رپورٹ لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کا تعمیراتی منصوبہ جلد مکمل کیاجائے گا۔یونیورسٹی آف جھنگ میں وائس چانسلر لگا دیا ہے،جلد فنکشنل کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کو ہیڈ تریموں کے پانی سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا حکم دے دیا۔جھنگ میں سیوریج، واٹر سپلائی اورسٹریٹ لائٹس سمیت میونسپل سروسز کو بہتر بنایا جائے گا۔فیصل آباد کے ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے وفاقی حکومت سے درخواست کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے احمد پور سیال میں تحصیل کمپلیس بنانے کا اعلان کیا اور18ہزار ی میں ڈی ایس پی کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔

انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال شور کوٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے فیزبیلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔جھنگ کا دورہ کر کے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چنیوٹ پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ نے رمضان بازار کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے رمضان بازار میں سٹالوں پر اشیائے خوردونوش کے نرخ،معیار اوراوزان کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے رمضان بازار میں آنے والے شہریوں سے بات چیت کی۔رمضان بازار میں دستیاب سہولتوں میں بہتری کیلئے تجاویز دریافت کیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔چینی اورگندم ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔چینی اورآٹے کی مقررہ نرخ پر فراہمی یقینی بنائیں گے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پلاسٹک بیگ کے استعمال کے خلاف عوامی شعور کی بیداری کیلئے کپڑے کے بیگ بھی شہریوں میں تقسیم کیے۔بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چنیوٹ میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،پی ٹی آئی کے ضلعی صدراورعہدیداران نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چنیوٹ میں ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیزکیا جائے گا۔ اراکین اسمبلی کی مشاورت سے عوامی فلاح و بہبودکے مزید منصوبے شروع کریں گے۔وزیراعلیٰ نے چنیوٹ، سرگودھا/فیصل آباد روڈکی تعمیرومرمت کے لئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ چنیوٹ،پنڈی بھٹیاں روڈکی تعمیرومرمت کیلئے مزید فنڈز دیئے جائیں گے۔انہوں نے ہیڈ کوارٹرہسپتال چنیوٹ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں مزید 100بستروں کا اضافہ کیا جائے گا۔

لالیاں میں ڈائلیسز سینٹر کے قیام کے لئے ضروری آلات فراہم کریں گے۔تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال بھوانہ میں جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے فنڈزمہیا کریں گے۔ بھوانہ میں سیوریج سکیم کی تکمیل اور صفائی کے عملے کی بھرتیاں جلد کی جائیں گی۔عثمان بزدار نے کہاکہ صوبے کے مختلف شہروں کا وزٹ کر کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ گندم اورچینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ چینی اورآٹے کی مقررہ نرخ پر فراہمی یقینی بنائیں گے۔صوبائی وزراء، ا رکان اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداروں نے سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…