اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اتحاد سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں،کوئی غیر قانونی کام کیا توکیا سلوک کریں گے؟وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اپوزیشن کو انتباہ کردیا

datetime 21  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے اصولوں پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کریں گے احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے وہ ضرور کرے مگر آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر، احتجاج کی آڑ میں کوئی غیر قانونی کام ہوا تو قانون کے مطابق ان سا نمٹا جائے گا،مولانافضل الرحمان ہمارے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں،پاکستان کے نظام انصاف میں بہت سی خامیاں ہیں جنہیں بدلنے کی ضرورت ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کی اولادیں

سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے پر تول رہی ہیں لیکن عوام بیوقوف نہیں ہیں،بجٹ سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے کس طرح سے پاکستان کو لوٹا اور پاکستان کو کیا نقصان پہنچایا یہ سب جانتے ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اتحاد سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے جمہوری معاشروں میں حزب اختلاف اگر احتجاج کرنا چاہے تو اس کے مختلف طریقے ہوتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ جماعتیں ضرور جمع ہوں لیکن قانون سے تجاوز نہ کریں ان کے زمانے میں حکمرانوں کا قانون چلتا تھا بے نظیر اور نواز شریف کے زمانے میں ہم حکمرانوں کا قانون ختم کرکے قانون کی حکمرانی لیکر آئے تو ہمیں کوئی فکر نہیں ہے،اپوزیشن ضرور احتجاج کرے اور سڑکوں پر آئے لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر اگر انھوں نے کوئی تخریب کاری کی اور کوئی غیر قانونی حربے استعمال کیے تو پھر ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔نعیم الحق نے کہا کہہماری حکومت کے آنے سے پہلے بھی دونوں بڑی جماعتوں کے قائدین پر کرپشن کے مقدمات قائم ہوچکے تھے اپوزیشن کے مقدمات،خالی خزانہ اور شدید مالی بحران ہمیں ورثے میں ملے جب ہم حکومت میں آئے تو ہر طرف قرضے اور ڈاکے تھے،آڈیٹر جنرل سندھ کی رپورٹ میں دیکھ لیں کہ سال 2016-17 میں چھ سو ارب روپے کے بجٹ میں سے 3 سو ارب روپے کا حساب ہی نہیں ہے اسی طرح پنجاب میں بھی

اربوں روپے کی خردبرد ہوئی،اب یہ لوگ جو مل رہے ہیں تو ان کو پتہ ہے کہ ان کا انجام قریب ہے اور نیب کیسز اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی تو یہ ضمانت پر کام چلا رہے ہیں،نواز شریف کو تو جیل ہو ہی گئی ہے جعلی اکاؤنٹس میں زرداری کو بھی جیل ہونے والی ہے،ان کو شرم نہیں آتی کہ انھوں نے قوم کی دولت لوٹ کر اپنی جیب میں ڈالی انھوں نے قوم کے لیے کچھ کیا ہی نہیں۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سوچ ہے کہ سیاست میں وراثت کا

ایک اہم مقام ہے یہ اپنے بچوں اور ان کے بچوں کو بھی سیاست میں لانا چاہتے ہیں ان کے ذہن میں نقلی بادشاہت کا ایک تصور ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کی بقا کے لیے ضروری ہے ہم نہیں سمجھتے کہ یہ چیز زیادہ آگے چل پائی گی، اس وقت نواز شریف اور زرداری کی اولادیں سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے پرتول رہی ہیں لیکن عوام اتنی بیوقوف نہیں ہے اب ان پارٹیوں کو وہ مقبولیت حاصل نہیں ہوگی جو کسی زمانے میں تھی۔ نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان کے نظام انصاف میں بہت خامیاں اور

کمزوریاں ہیں مثال کے طورپر نیب کے قانون میں لکھا ہوا ہے کہ تمام مقدمات کا فیصلہ تیس دن میں ہوجائے گا لیکن آپ دیکھ لیں 6 مہینے، سال ہوجاتا ہے کیسز چلتے رہتے ہیں، اسی طرح عدالتوں میں بیس، بیس سال سے کیسز چل رہے ہیں،ہمارے وزیر قانون کوشش کر رہے ہیں اور نئے قوانین بنا رہے ہیں،ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کسی بھی مقدمے کا کسی بھی عدالت میں زیادہ سے زیادہ ایک سال تک فیصلہ ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان ہمارے لیے

کوئی خطرہ نہیں ہیں مولانافضل الرحمان کوہمارے ایک امیدوارنے شکست دی،مولانا فضل الرحمان کے کردارسے متعلق بڑے سوالات اٹھتے رہے ہیں ان کاذریعہ معاش کیاہے؟ کشمیر کمیٹی چیئرمین کی حیثیت سے مولانافضل الرحمان نے کشمیرکیلئے کوئی قابل قدرقدم نہیں اٹھایا،ان کی اہمیت ان کے والدمفتی محمودکی وجہ سے ہے،اگر وہ احتجاج کریں تو ہمیں ان کی سکیورٹی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے وزراء پرکرپشن سے متعلق نظررکھی ہوئی ہے اور وزیراعظم اپنے اصولوں پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے پڑیں گے عوام کوبھی تھوڑی بہت قربانی دینی پڑے گی۔ بجٹ سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں ہم پٹرول پرغیرضروری ٹیکسزکاجائزہ لے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…